(ایجنسیز)
ترکی نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے یوٹیوب پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے
جاری ہونے والے بیان مییں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود یوٹیوب پر عائد پابندی ابھی نہیں اٹھائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر عائد پابندی بھی ابھی نہیں اٹھائی جائے گی۔